جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

وزیراعلیٰ کے پی کا نگران وزیراعلیٰ کیلئے اپوزیشن کو نام بھیجنے سے انکار

datetime 19  جنوری‬‮  2023 |

پشاور(مانیٹرنگ، این این آئی) وزیراعلیٰ محمود خان نے نگران وزیراعلیٰ کے لئے اپوزیشن کو نام بھیجنے سے انکار کر دیا ہے، تحریک انصاف کے ترجمان شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نہ تو اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کو نگران وزیراعلیٰ کے لئے نام بھیجیں گے اور نہ ہی مشاورت کے لئے ان کے ساتھ بیٹھیں گے، ان کا کہنا تھا کہ

اس سلسلے میں مشاورت ہوئی تو اب پارلیمانی کمیٹی کی سطح پر ہی ہو گی۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کے بعد نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے لیے آئینی عمل شروع ہوگیا۔گورنرخیبرپختونخوا غلام علی نے وزیر اعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کو مشاورت کے ذریعے نگراں وزیراعلیٰ کیلیے ایک متفقہ نام تجویز کرنے کی ہدایت کی ہے۔نگران وزیراعلیٰ کے لیے اپوزیشن لیڈر اور وزیراعلیٰ محمود خان تین تین نام دیں گے اگر تین دنوں میں دونوں کے درمیان کسی ایک نام پر اتفاق رائے پیدا نہ ہوا تو وزیراعلیٰ کے انتخاب کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائے گا۔اسپیکر صوبائی اسمبلی 6 ممبران پر مشتمل پارلیمانی پارٹی تشکیل دیں گے جب کہ کمیٹی میں حکومت اور حزبِ اختلاف کے تین تین ممبران ہوں گے۔پارلیمانی کمیٹی تین دن میں نگران وزیراعلیٰ کا فیصلہ کرے گی اگر کمیٹی تین دن کے اندر نگران وزیراعلیٰ کے لیے کسی ایک نام پر متفق نہ ہوئے تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جائے گاجس کے بعد الیکشن کمیشن تجویز کردہ ناموں میں سے کسی ایک نام کا انتخاب کرکے اس کا بحیثیت نگران وزیراعلیٰ اعلان کرے گا اور نگران وزیر اعلیٰ نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب تک ذمہ داریاں انجام دیں گے۔اس سے قبل 2018 میں بھی خیبرپختونخوا میں اس وقت کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان نگران وزیراعلیٰ کے لیے کسی ایک نام پر اتفاق نہیں ہوا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد کو نگران وزیراعلیٰ مقرر کیا تھا۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…