ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

آفریدی نے چند گیندوں پر ہی ریکارڈ بک الٹ پلٹ دی

datetime 7  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)یہ بات ہے 31 جنوری 2015 کی جب پاکستان کے آل راﺅنڈر شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف چند گیندوں پر ہی ریکارڈ بک الٹ پلٹ دی اور اپنی بہترین پرفارمنس کی بدولت انہوں نے تیز ترین رنز بنانے والے ٹاپ 5 بیٹسمینوں میں اپنا نام دوسری مرتبہ درج کرایا۔
رواں سال جنوری میں شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف 67 رنز 231.03 کے اسٹرائیک ریٹ سے بنائے، یہ ون ڈے اننگز میں کسی بھی آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والے پلیئرز میں دوسرا بڑا اسٹرئیک ریٹ ہے۔ اس فہرست کے ٹاپ 5 بیٹسمینوں میں شاہد آفریدی کا نام 3 مرتبہ شامل ہے۔ حالیہ اننگز میں آفریدی اور دیگر بیٹسمینوں کی اننگز کے اسٹرائیک ریٹ میں 177.97 کا فرق نظر آیا جو کسی بھی ون ڈے اننگز میں چوتھا بڑا فرق رہا۔ ابراہم ڈی ویلیئرز اس فہرست میں ٹاپ پر ہیں جنھوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 44 بالز پر 149 رنز اسکور کیے تھے۔ اس وقت اسٹرائیک ریٹ میں فرق 229.29 تھا، یہ واحد موقع بنا جب کسی بیٹسمین نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے 200 فیصد زیادہ تیز رفتاری سے بیٹنگ کی تھی۔
مصباح الحق نے اس میچ میں اپنی 38 ویں ایک روزہ ففٹی مکمل کی تھی لیکن وہ اس طرز میں سنچری کا ذائقہ نہیں چکھ پائے تاہم بغیر تھری فیگراننگز کے سب سے زیادہ ففٹیز اسکور کرنے کا ریکارڈ ان کے ہی نام ہے جب کہ اس سے قبل 6 ون ڈے میچوں میں پاکستان کے اوپننگ اسٹینڈ کی اوسط 13.33 رہی تھی اور وہ تمام میچز نیوزی لینڈ کے خلاف ہی کھیلے گئے تھے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…