نجم سیٹھی نے اپنا موازنہ رمیز راجہ اور احسان مانی سے کر دیا

2  جنوری‬‮  2023

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی نے بطور چیئرمین اپنے دور کا موازنہ سابق چیئرمین رمیز راجہ اور احسان مانی سے کر دیا۔ٹوئٹر پر نجم سیٹھی نے ایک ٹیبل شیئر کیا ہے جس میں پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی، رمیز راجہ اور احسان مانی کی کارکردگی دکھائی گئی ہے،

موازنے والے ٹیبل میں بطور پی سی بی نجم سیٹھی کا دور سب سے زیادہ اچھا رہا۔سوشل میڈیا پر جاری کردہ ٹیبل کے مطابق نجم سیٹھی دور میں قومی ٹی 20اور ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر تھی جبکہ ون ڈے رینکنگ میں نمبر 5 پوزیشن پر تھی۔ٹیبل میں سابق چیئرمین احسان مانی کے دور میں پاکستان کی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ نمبر 5ویں، ٹی 20میں چوتھے اور ون ڈے میں چھٹے نمبر پر تھی۔رمیز راجہ کے دور میں قومی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ چھٹے، ون ڈے میں پانچویں اور ٹی 20 میں تیسرے نمبر پر تھی۔ٹیبل میں بتایا گیاکہ نجم سیٹھی کے دور میں بابر اعظم، فخر زمان،شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، حسن علی، فہیم اشرف، محمد نواز، محمد حسنین، نسیم شاہ، محمد حارث اور حیدر علی جیسے کھلاڑیوں کو سامنے لایا گیا۔احسان مانی کے دور میں وسیم جونیئر، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی سامنے آئے جبکہ رمیز راجہ کے دور میں صرف قاسم اکرم نئے کھلاڑیوں میں سامنے آئے۔نجم سیٹھی کے مطابق ان کے دور میں پاکستانی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی 2017میں کامیابی حاصل کی جبکہ احسان مانی کے دورمیں سیکڑوں پاکستانی کرکٹر بے روزگار ہوئے اور رمیز راجہ کے دور میں ڈراپ ان پچز پر 50 کروڑ لاگت کے منصوبے پر وقت ضائع کیا گیا۔پی سی بی کے عبوری چیئرمین کی جانب سے شیئر کردہ ٹیبل کے مطابق نجم سیٹھی کے دور میں پاکستان سپر لیگ کا انعقاد کروایا گیا اور پی ایس ایل نے فرنچائز فیس کے ذریعے 90 ملین ڈالرز کمائے۔احسان مانی کے دور میں پی ایس ایل 5 اور 6 میں نقصان ہوا اور رمیز راجہ کے دور میں جونیئر لیگ کو کسی ٹیم نے نہیں خریدا جس کے باعث4 ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…