جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

ایک سال کے دوران بجلی کے نرخوں میں 300 فیصد تک کااضافہ

datetime 31  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)عوام کے لئے سال 2022مشکل ترین سال رہا، ایک سال کے دوران بجلی کے نرخوں میں 300 فیصد تک کااضافہ ہوا اور بجلی کی فی یونٹ قیمت 32 روپے تک جاپہنچی۔

سال 2022ء میں بنیادی ٹیرف میں بھی 7 روپے 91 پیسے فی یونٹ تک کا بڑا اضافہ ہوا، ایک سال کے دوران بجلی کے نرخوں میں 300 فیصد تک اضافہ، بجلی کی کم سے کم فی یونٹ قیمت 17 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ 32 روپے فی یونٹ تک پہنچ گئی ۔سال کے آغازپر ہی 13 جنوری کو حکومت نے بجلی کے نرخوں میں 4 روپے 30 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا، اس کے بعد ہر ماہ فیول ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے نام عوام سے اربوں روپے وصول کئے گئے ۔رواں سال حکومت نے صارفین سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مجموعی طور 470 ارب روپے جبکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 146 ارب روپے وصول کیے گئے۔رواں سال موسم گرما کے دوران ملک میں بجلی کا شارٹ فارٹ 4 سے 6 ہزار میگا وواٹ کے درمیان رہا جس کے باعث شہریوں کو 10 سے 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا سامنا رہا، بجلی کے نرخوں میں اضافے کے ساتھ رواں سال لائن لاسز بھی 37 فیصد تک رہے اور اس کا بوجھ بھی عام صارفین کو برداشت کرنا پڑا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…