اسلام آباد(آن لائن) مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک اور بری خبرسامنے آ گئی ،ذرائع یوٹیلیٹی سٹورز کے مطابق وزیر اعظم پیکچ کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی,آٹا اور گھی مہنگا ہونے کا امکان ہے،یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی فی کلو 19 روپے مہنگی ہونے کا امکان ہے ۔گھی کی فی کلو قیمت میں 75 روپے کا اضافہ ہوسکتا ہے،آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 496 روپے تک مہنگا ہونے کا امکان ہے،نئی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2023 سے ہوگا ذرائع کیمطابق بی آئی ایس پی کے مستحقین کیلئے قیمتوں میں اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا ۔وزیراعظم پیکچ کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر ٹارگٹڈ سبسڈی کا فیصلہ کیا گیا،بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ صارفین کیلئے قیمتوں میں ریلیف جاری رہے گا۔