ہفتہ‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2024 

پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے میچز کوئٹہ میں ہوں گے، نجم سیٹھی کا اعلان

datetime 23  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈکی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی اعلان کیا ہے کہ پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے میچز کوئٹہ میں ہوں گے،قومی سلیکشن کمیٹی سمیت تمام کمیٹیاں اور ایسوسی ایشنز ختم کر دی گئی ہیں ، لیکن جس کے جو بھی معاہدے ہیں انہیں پورا کیا جائے گا۔ منیجمنٹ کمیٹی کے پہلے اجلاس کے بعد

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ پہلا اجلاس ہمارا ہوا،ہفتہ کو دوبارہ اجلاس ہو گا،ایجنڈا بہت طویل تھا،پوری کوشش ہو گی کہ جلد پشاور کرکٹ لے کر جائیں،اب ہم کوئٹہ بھی لے کر جائیں گے سب سے بات ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 8 کے میچز کوئٹہ میں بھی کروانے کی کوشش کر رہے ہیں،ایک ڈیڑھ ماہ میں کام مکمل کریں گے جس کے بعد پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے میچز بگٹی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کپ مکمل ہو گا،باقی ڈومیسٹک کی سرگرمیاں روک دی گئی ہیں لیکن سب معاہدے مکمل کیے جائیں گے کسی کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا کہ اب ہم نے نیا ڈومیسٹک کرکٹ کا نظام بنانا ہے، تمام ایسوسی ایشنز اور ریجنز ختم ہو گئی ہیں ان کا وجود نہیں، سلیکشن کمیٹی فارغ کر دی گئی، (آج)ہفتہ کو ہم سلیکشن کمیٹی پر دوبارہ بات کریں گے۔انہوںنے کہاکہ سیلری اسٹرکچر کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، میں پرسوں کراچی جا رہا ہوں پی جے ایل اور ویمن لیگز اہم ایشوز ہیں، فرنچائز کے تحفظات ہیں ان سے بات کریں گے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ خواتین کو ہمیں سپورٹ کرنا ہے ،ویمن کرکٹ کو مضبوط کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا اور پاکستان ویمن لیگ پر ضرور کام کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے حوالے سے ہوم ورک کریں گے، آٹھ دس روز میں ڈرافٹ بنا لیں گے جبکہ پاکستان ٹیم کے موجودہ کوچز کے حوالے سے کل فیصلہ کریں گے۔

موضوعات:



کالم



واسے پور


آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…