اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

بھارتی ہوم منسٹر بھی ”ٹال مٹول مہم“ میں شریک ہو گئے

datetime 5  ستمبر‬‮  2015 |

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی ہوم منسٹر کیرن ریجیجو بھی پاک بھارت سیریز پر بی سی سی ائی کی ”ٹال مٹول مہم“ میں شریک ہوگئے، ان کا کہنا ہے کہ باہمی مقابلوں کے حوالے سے کوئی تجویز موصول نہیں ہوئی، فی الحال کرکٹ کے بارے میں کچھ نہیں کہا سکتا لیکن فیصلہ قوم کے بہترین مفاد میں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق فیوچر ٹور پروگرام کے تحت پاکستان کو دسمبر میں بھارت کی میزبانی کرنا ہے،یو اے ای میں سیریز کے انعقاد کیلئے دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز میں ایم او یو پر دستخط بھی ہوچکے، مگر بھارت کے تیور بدلے ہوئے ہیں، حکومت بھی اب باقاعدہ طور پر بی سی سی ائی کی ٹال مٹول مہم کا حصہ بنتی نظر ارہی ہے، اس سے قبل سیاسی حلقوں میں پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی تو جاری تھی لیکن کرکٹ کے بارے میں بات کرنے سے گریز ہی کیا جارہا تھا۔گذشتہ روز یونین منسٹر اف اسٹیٹ فار ہوم کیرن ریجیجو بھی انوراگ ٹھاکر کی ہمنوائی کرتے نظر ائے،ایک میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاک بھارت سیریز کے حوالے کوئی تجویز ہمیں موصول نہیں ہوئی، کرکٹ کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن پڑوسی ممالک میں باہمی مقابلوں کے بارے میں قوم کے بہترین مفاد میں فیصلہ کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…