ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

انگلش کاونٹی کرکٹ سعید اجمل کیلئے ڈراونا خواب بن گئی

datetime 5  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) انگلش کاو¿نٹی کرکٹ سعید اجمل کیلئے ڈراو¿نا خواب بن گئی،گزشتہ سیزن میں 16.47 کی اوسط سے 63 شکار کرکے ووسٹر شائرکو ڈویڑن ون میں ترقی دلانے والے پاکستانی آف اسپنر اس بار 55.62 کی بدترین ایوریج سے صرف 16وکٹیں ہی حاصل کرپائے.تفصیلات کے مطابق ایکشن کی اصلاح کے بعد سعید اجمل کی بولنگ میں پہلے جیسا دم خم نظر نہیں آرہا، ماضی اور حال کی کارکردگی میں زمین آسمان کا فرق آف اسپنر کا کیریئر روبہ زوال ہونے کی نشاندہی کرنے لگا، گذشتہ سیزن میں ان کی شاندار کارکردگی نے ووسٹر شائر کو ڈویڑن ون میں ترقی دلادی تھی، انھوں نے مجموعی طور پر 9میچز میں صرف16.47کی اوسط سے 63شکارکیے تھے، ان کی بہترین بولنگ 19رنز کے عوض 7 وکٹیں تھی،ٹیم کا کوئی اور بولر پاکستانی اسپنر کی ہمسری نہیں کرسکا تھا، مگر اب صورتحال مختلف ہے۔گذشتہ روز ووسٹر شائر کو سسیکس کے ہاتھوں اننگز اور 63رنز سے خفت اٹھانا پڑی، ناکام ٹیم پہلی اننگز میں 210رنز پر آوٹ ہوگئی تھی،جواب میں فاتح سائیڈ نے صرف 5وکٹ پر 510رنز کا پہاڑ کھڑا کیا،سعید اجمل 32اوورز میں 114رنز دینے کے باوجود وکٹ نہ حاصل کر پائے،ووسٹرشائر کی دوسری اننگز 237تک محدود رہی، ٹیم کی ڈویڑن ٹو میں تنزلی کے اثار بھی نمایاں ہونے لگے ہیں،آخری کوشش کے طور پر کاو¿نٹی نے سعید اجمل کی جگہ ویسٹ انڈین پیسر شینن گبریئل کو شامل کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا، تاہم اسپنر کا اصرار ہے کہ وہ معاہدے کی مدت ختم ہونے پر وطن واپس آرہے ہیں اور قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں افادیت ثابت کردیں گے۔چیف سلیکٹر ہارون رشید بھی ہوم ایونٹ کو آف اسپنر کی جانچ کیلئے کسوٹی قراردے چکے ہیں۔ دوسری جانب وسیم اکرم نے سابق عالمی نمبر ون بولر سعید اجمل کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال ختم کرنے پر زور دیا ہے،سابق کپتان کا کہنا ہے کہ آف اسپنر کی ملک کیلئے بڑی خدمات ہیں، انھوں نے تن تنہا پاکستان کو کئی میچز جتوائے، بہتر ہوگا کہ صاف صاف بتا دیا جائے کہ وہ مستقبل کے پلان کا حصہ ہیں یا نہیں،دوسری صورت میں الوداعی میچ کا انعقاد کرکے انھیں باوقار انداز میں رخصت کردیا جائے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…