جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

ماں نے بیٹے اور بہو کو ٹھکانے لگانے کیلئے کرائے کا قاتل رکھ لیا کرائے کے قاتل نے سفاک سازش کا پردہ چاک کر دیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2022 |

ٹیکساس(آئی این پی)امریکا میں ایک خاتون نے بیٹے اور بہو کو ٹھکانے لگانے کے لیے کرائے کا قاتل رکھ لیا، تاہم اس نے خاتون کا سارا منصوبہ چوپٹ کر دیا،تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کی ایک خاتون کو جمعہ کو عدالت میں 2013میں اپنے بیٹے اور بہو کو قتل کرنے کے لیے ایک کارنیوال ملازم کی خدمات حاصل کرنے کا قصور وار پایا گیا۔

استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ روتھ این کامر نامی خاتون چاہتی تھیں کہ ان کے بیٹے اور اس کی بیوی کو اس لیے قتل کر دیا جائے تاکہ وہ ان کے بوائے فرینڈ جیری کولنز کے قتل کا راز افشا نہ کر دیں، جسے خاتون نے ایک سال قبل مار دیا تھا،بیکسار کائونٹی کے پراسیکیوٹر لارین اسکاٹ نے عدالت کو بتایا کہ خاتون نے کارنیوال کے ملازم چارلز گروب سے رابطہ کیا اور اسے پستول اور نقد رقم کی پیش کش کی اور کہا کہ وہ ان کے بیٹے اور بہو کو قتل کر دے لیکن چارلز گروب سیدھا پولیس کے پاس پہنچ گیا، اور اس طرح روتھ این کامر کا منصوبہ فاش ہو گیا،لارین اسکاٹ نے کہا کہ اس کیس میں روتھ نامی خاتون نے بیٹے اور بہو کے قتل کی درخواست کی اور اسلحہ دینے کا وعدہ کیا، اصل قتل نہیں ہوا، تاہم جرم کی تیاری کی جا رہی تھی، اور چارلز گروب نے ٹھیک کام کیا کہ پولیس کے پاس چلے گئے،خاتون کی وکیل مونیکا گوریرو نے اپنی اختتامی بحث میں کہا کہ جیوری اس کیس کا تجزیہ کرے، میں چاہتی ہوں کہ جیوری واپس آ کر کہے کہ اے روتھ، صرف اس لیے کہ کوئی اور آپ کو پسند نہیں کرتا، اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اس کے قصور وار ہیں،تاہم جیوری وکیل کی بات سے متاثر نہیں ہو سکی، اور اس نے خاتون پر فرد جرم عائد کر دیا، رپورٹس کے مطابق سزا سنانے کے لیے 8فروری 2023کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…