اسلام آباد (نیوزڈیسک))پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین خالد محمود نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز نہیں کھیلے گا حالانکہ پاکستان نے اسے بگ تھری کا ووٹ اپنے ساتھ کھیلنے کی یقین دہانی کی بنیاد پر ہی دیا تھا۔خالد محمود نے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اگر بھارت پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کررہا ہے تو انھیں اس بات پر قطعاً حیرت نہیں ہے کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان جب بھی تعلقات کشیدہ ہوئے بھارت نے کرکٹ کو ہی سب سے پہلے زد پہنچائی۔خالد محمود نے یاد دلاتے ہوئے کہا کہ 1999ءمیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دور ہ بھارت روکنے کے لیے بی سی سی آئی کے صدر دفتر میں توڑ پھوڑ کی گئی۔انھوں نے کہا کہ سیریز رکوانے کے لیے فیروز شاہ کوٹلہ گراو نڈ کی وکٹ اکھاڑ دی گئی ا ±س وقت کے آئی سی سی کے صدر جگ موہن ڈالمیا کے گھر پر بھی حملہ کیا گیا تھا۔پی سی بی کے سابق چئیرمین نے کہا کہ بھارت میں شدت پسند عناصر اپنی حکومتوں پر دباو ڈالتے رہے