کولمبو(این این آئی) لنکا پریمیئر لیگ میں سری لنکن آل رانڈر چمیکا کرونارتنے نے شاندار کیچ پکڑا تاہم جواب میں اپنے 4 دانت تڑوا بیٹھے جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ایل پی ایل کی ٹیموں کینڈی فیلکنز اور گال گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والے میچ میں کینڈی فیلکنز کی نمائندگی کرنے والے چمیکا کرونارتنے بیٹر کی جانب سے اونچا شاٹ کھیلنے پر ہوا میں جاتی گیند کو پکڑنے کے لیے بھاگے۔چمیکا کے علاوہ دو مزید فیلڈرز کیچ پکڑنے کے لیے آئے تاہم کرونارتنے نے کیچ کرلیا لیکن ساتھ ہی اپنے چہرہ بھی پکڑ لیا۔گیند سیدھا آکر چمیکا کے جبڑے پر لگی جس کے باعث کرکٹر کے 4 دانت ٹوٹ گئے۔