لاہور(نیوز ڈیسک) محمد حفیظ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بولنگ کے جوہر بھی دکھائیں گے، انٹرنیشنل کرکٹ میں پابندی کے شکار آل راو¿نڈر کو پی سی بی ریویو کمیٹی کی جانب سے اجازت مل گئی، فٹنس کی بحالی کے بعد وہاب ریاض بھی ایکشن میں نظر آنے کیلیے بیتاب ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کیلیے لاہور وائٹس میں شامل محمد حفیظ بولنگ کا مظاہرہ بھی کرتے نظر آئیں گے، ایکشن غیر قانونی قرار پانے پر انھیں آئی سی سی کی جانب سے ایک سال تک انٹرنیشنل کرکٹ میں صرف بیٹنگ تک محدود کیا گیا ہے،آل راو¿نڈر نے لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کی بولنگ ریویو کمیٹی نے مجھے قومی ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں بطور بولر بھی ہنر آزمانے کی اجازت دیدی جس پر میں اس کا شکر گذار ہوں۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ 12سال سے ایک ہی ایکشن کے ساتھ بولنگ کررہا ہوں، اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،اگر کوئی مسائل ہیں تو انھیں حل کرنے کی پوری کوشش کروں گا، فی الحال ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے ساتھ دورئہ زمبابوے کیلیے بھی تیاری میں مصروف ہوں،سلیکشن کمیٹی نے موقع دیا تو بیٹنگ میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کروں گا۔
انھوں نے کہا کہ غیر ملکی ٹور سے قبل ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کا انعقاد ایک اچھا اقدام ہے جس سے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ تشکیل دینے میں مدد ملے گی۔
اس موقع پر قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہاکہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ آنے والے ٹورز کی تیاری میں مددگار ثابت ہوگا،ملک بھر میں دستیاب نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا، فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہاکہ انجری کے بعد یہ میرا پہلا ٹورنامنٹ ہے،لاہور وائٹس کی جانب سے اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔ انھوں نے کہا کہ اب مکمل فٹ اور پاکستان کیلیے زیادہ سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کیلیے بیتاب ہوں۔
قومی ٹی ٹوئنٹی:حفیظ بولنگ کے جوہر بھی دکھائیں گے
4
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں