جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

دورہ پاکستان: 4 رکنی بنگلہ دیشی سیکیورٹی ٹیم کی کل آمد

datetime 4  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا(نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش کی 4 رکنی سیکیورٹی ٹیم ہفتے کو پاکستان روانہ ہوگی، اس کی کلیئرنس پر رواں ماہ کے آخر میں ویمنز ٹیم کا ٹور شیڈول ہوگا، بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے ایک بار پھر واضح کیاکہ دسمبر میں یو اے ای میں گرین شرٹس سے سیریز کھیلنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنی ویمنز ٹیم کے دورے سے قبل پاکستانی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلیے چار رکنی ٹیم تشکیل دے دی جو ہفتے کو روانہ ہوگی۔ بورڈ کے صدر نظم الحسن کا کہنا ہے کہ چار رکنی وفد ہفتے کو پاکستان روانہ ہورہا ہے، اگر اس نے ہر چیز بہتر پائی تو پھر ہماری خواتین ٹیم رواں ماہ کے ا?خر میں وہاںکا دورہ کرے گی۔
انھوں نے دسمبر میں پاکستان کے ساتھ سیریز کا امکان ایک بار پھر رد کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے ہمیں غیررسمی طور پر یو اے ای میں سیریز کی تجویز بھیجی گئی تھی لیکن میں نہیں سمجھتا کہ ہماری ٹیم وہاں جائے گی کیونکہ اس عرصے میں ہماری بی پی ایل شیڈول ہے۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 25 نومبر سے 25 دسمبر تک جاری رہے گی۔ نظم الحسن نے اس بات کی بھی تصدیق کردی کہ فرنچائزز کی خریداری کیلیے پانچ کمپنیز نے مطلوبہ دستاویزات اور بینک گارنٹی وغیرہ جمع کرادی ہے، انھوں نے کہاکہ پانچ دیگر کمپنیز بھی لائن میں موجود ہیں،2 نے ہم سے پے آرڈر اور بینک گارنٹی کیلیے رقم کے بندوبست کی خاطر وقت مانگا جبکہ 2کے مالکان ملک سے باہر ہیں، ایک پرانی کمپنی بھی واجبات ادا کرنے کے بعد اب پھر ٹیم خریدنے کیلیے رابطہ کررہی ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…