ساوتھ ایمپٹن(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان جاری 5ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز جاری ہے۔ آج پہلے میچ میں کینگروز ٹیم نے انگلش ٹیم کو 59رنز سے شکست دے دی ہے۔ ساؤتھ ایمپٹن میں کھیلا گئے میچ میں کینگروز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50اوورز میں 6وکٹوں پر 305رنز اسکور کیے، ٹیم کی جانب سے میتھیو ویڈ71 اور ڈیوڈ وارنر 59رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ انگلش بولرز کی جانب سے عادل راشد نے 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 306رنز کے ہدف کے جواب میں انگلینڈ 46ویں اوور میں246 رنز کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی، آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، نیتھن کولٹرنائل، پیٹ کمنز اور شین واٹسن نے 2،2وکٹیں حاصل کیں اور وکٹ کیپر میتھیو ویڈ نے 3 کیچ بھی پکڑے۔ سیریز میں کینگروز کو 0۔1کی برتری حاصل ہوگئی ہے اور اگلا میچ 5ستمبر کو لارڈ میں کھیلا جائے گا۔
ساوتھ ایمپٹن: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 59رنز سے شکست دیدی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
تاحیات
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی















































