اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فرانس کے امباپے نے گولز میں میسی کا ریکارڈ برابر کردیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دو حہ (این این آئی)دفاعی چیمپئن فرانس کے امباپے نے ورلڈ کپ کے دوران گولز میں لیونل میسی کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔ قطر میں گروپ ڈی کے میچ میں فرانس نے ڈنمارک کو 1-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔دفاعی چیمپئن فرانس ایونٹ کے اگلے مرحلے میں پہنچنے والی

پہلی ٹیم بن گئی ہے، میچ میں فرانس کے دونوں گول امباپے نے اسکور کیے۔وہ ان دو گول کے بعد ورلڈ کپ کیریئر میں لیونل میسی کی طرح 7 گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔حالیہ ورلڈ کپ میں کرسٹیانو رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑا تھا، ان کے گول کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول جرمنی کے میروسلاف کلوز نے کیے، انہوں نے 24 مقابلوں میں 16 بار گیند کو جال کے اندر پھینکا۔اس کے بعد برازیل کے رونالڈو 15، جرمنی کے گرڈ مْلر 14 گولز کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔فٹ بال ورلڈ کپ کی حالیہ تاریخ میں جرمنی کے تھامس ملر نے 10 گول کر رکھے ہیں، اس کے بعد کرسٹیانو رونالڈو اور پھر میسی اور امباپے کا نمبر ہے۔  فرانس کے امباپے نے ورلڈ کپ کے دوران گولز میں لیونل میسی کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔ قطر میں گروپ ڈی کے میچ میں فرانس نے ڈنمارک کو 1-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…