ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ انڈسٹری کی اداکارہ اور سنیئر اداکار سنیل شیٹی کی صاحبزادی اتھیا شیٹھی اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہول اگلے سال جنوری میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس جوڑے کی اگلے سال جنوری میں کھنڈالا میں واقع
سنیل شیٹی کے بنگلے پر شادی کی تقریب منعقد کی جائے گی۔ـمیڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں خاندانوں کی جانب سے شادی کی تیاریاں جاری ہیں اور شادی کے ملبوسات کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب میں قریبی دوست احباب ، رشتے دار اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔واضح رہے کہ حال ہی میں اداکار سنیل شیٹی نے اتھیا شیٹی اور بھارتی ٹیم کے اوپنر کے ایل راہول کی جلد شادی کی تصدیق کی تھی۔یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر کے ایل راہول اور بالی ووڈ اداکارہ اتھیا شیٹی گزشتہ تین سال سے ایک ساتھ ہیں اور جوڑے کی شادی کی افواہیں ہر چند ماہ بعد سامنے آتی رہتی ہیں۔تاہم اب بھارتی میڈیا کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی کی شادی کی تاریخوں کے حوالے سے دعویٰ کر رہا ہے۔دوسری جانب کے ایل راہول یا اتھیا شیٹی کی جانب سے اب تک شادی کے حوالے سے کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا ہے۔