پیر‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2026 

عالیہ اور رنبیر نے بیٹی سے ملنے کیلئے 2 سخت شرائط رکھ دیں

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی معروف اداکار جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی سے ملنے کے خواہش مند تمام لوگوں کے لیے دو سخت شرائط رکھ دیں۔عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں 6 نومبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس مشہور جوڑی نے اپنی بیٹی سے ملنے کے خواہش مند قریبی عزیز، اقارب اور دوستوں کے لیے 2 سخت شرائط رکھی ہیں۔پہلی شرط یہ ہے کہ رنبیر اور عالیہ کی بیٹی کی کوئی بھی تصاویر نہیں بنا سکتا۔رپورٹس کے مطابق کپور اور بھٹ خاندان کے تمام افراد بچی کو میڈیا سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔ دونوں خاندانوں کی جانب سے نجی زندگی کے احترام کرنے کی بار بار درخواستوں کے باوجود بھی کچھ پاپا رازی فوٹو گرافرز نے اسپتال سے گھر واپسی پر عالیہ اور رنبیر کی گاڑی کا پیچھا کیا۔دوسری شرط یہ ہے کہ رنبیر اور عالیہ کی بیٹی سے کوئی بھی کورونا ٹیسٹ کروائے بغیر بھی نہیں مل سکتا۔نوزائیدہ بچے انفیکشن کا جلد شکار ہوسکتے ہیں اس لیے یہ جوڑی بیٹی کی صحت کے حوالے سے انتہائی محتاط ہے۔ عالیہ اور رنبیر نے میڈیا اور دوستوں سے درخواست کی ہے کہ جب تک ان کی بیٹی ایک سال کی نہیں ہو جاتی تب تک ان شرائط کی پابندی کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…