مری (این این آئی)مری ٹریفک پولیس کی جانب سے سیاحوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق سیاح مری آنے کیلئے مکینکلی طور پردرست گاڑی کا انتخاب کریں، گاڑی کے وائپر اور لائٹس مکمل طور پر درست حالت میں رکھیں، سِلپری روڈ اور خطرناک موڑ ہونے کی وجہ سے تیز رفتاری سے گریز کریں۔ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا کہ دوران ڈرائیونگ ون وے کی خلاف ورزی اور غلط اوورٹیکنگ نہ کریں، مری کی تمام سڑکیں دو طرفہ ہیں لہٰذا ڈبل لائن ہرگز نہ بنائیں، موسم کی شدت کے مدنظرگرم کپڑے اور کھانے پینیکی اضافی اشیاء ساتھ رکھیں۔ٹریفک پولیس کے مطابق ہیٹر کے استعمال کی صورت میں گاڑی کے شیشوں کو مکمل طور پر بند نہ کریں،گاڑی کو روڈ پرکھڑی کرکے تصاویر نہ بنائیں تا کہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو، شاہراہوں پر کھڑے ٹریفک و ضلعی پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔