کراچی (این این آئی)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل سوہائے علی ابڑو نے اپنے خاوند کی سالگرہ کے موقع پر بلآخر اپنی نومولود بیٹی کی ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ
اور اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے سوہائے علی ابڑو نے اپنے خاوند کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔انہوں نے اس موقع پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی بیٹی کے اپنے والد کے ہمراہ چند یاد گار لمحوں کو قید کیا گیا تھا۔سوہائے علی ابڑو نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’کول ڈیڈی کو ہیپی برتھ ڈے، آپ کی بدولت ہماری زندگی میں ہر چیز بہت زیادہ خوبصورت ہوگئی ہے اور ہم نے حقیقی خوشی کو پالیا ہے۔ ہم دونوں آپ سے بہت زیادہ پیار کرتے ہیں۔اداکارہ کی طرف سے پوسٹ شیئر کرنے پر ان کے مداحوں کی طرف سے بچی کی مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔واضح رہے کہ سوہائے علی ابڑو شادی کے بعد سے اسکرین پر کم نظر آرہی ہیں اور وہ اپنی نجی زندگی کے حوالے سے بھی بہت محتاط رہتی ہیں۔