پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہر میں سڑکوں کی بندش پر آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہر میں سڑکوں کی بندش پر آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے دھرنے کے باعث سڑکوں کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی

جس سلسلے میں وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری شبیر خٹک عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست گزار تاجروں نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ اپریل میں حکومت کی تبدیلی کے بعد سے اب تک احتجاج کیے جارہے ہیں، آزادی مارچ دھرنے کے اعلان اور قائدین کی ہدایت پرسڑکیں بند کردی گئیں، شہریوں اور تاجروں کو مشکلات کا سامنا ہے، اس سے بنیادی حقوق متاثر ہورہے ہیں حکومت کو سڑکیں خصوصا موٹروے پرٹریفک روانی برقراررکھنے کی ہدایت کی جائے جبکہ پی ٹی آئی کو پابند کیا جائے کہ دھرنے اورجلسے کا انعقاد اسلام آباد سے باہرکریں۔دورانِ سماعت عدالت نے کہا کہ پورے اسلام آباد میں کنٹینر ایسے پڑے ہیں جیسے کوئی اور ہی حالات ہیں، اچھی سی اینٹی رائٹ فورس کیوں نہیں بناتے؟ کنٹینر کیوں لگاتے ہیں؟ کنٹینرلگانے کے بجائے کوئی اور طریقہ استعمال کیوں نہیں کرتے؟۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے درخواست پر سماعت کے بعد آئی جی اسلام آباد سے17 نومبر تک رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…