ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

تباہ کن سیلاب، پاکستان میں غربت کی شرح میں اضافے کا خدشہ

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )عالمی بینک نے حالیہ تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں پاکستان میں غربت کی شرح میں 3.7 تا 4.0 فیصد اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید 84 لاکھ سے 91 لاکھ افراد غربت کے شکنجے میں جکڑے جائیں گے۔ پاکستان کو جسے گلوبل وارمنگ کی وجہ سے 14.9ارب ڈالر سے زائد نقصان اٹھانا پڑا ہے جب کہ ماحول سے متعلق مستقبل کے

چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے موثر اور جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔سال رواں کے سیلاب سے متعلق ’’پوسٹ ڈیزاسٹر نیڈز اسیسمنٹ‘‘ رپورٹ کے مطابق سیلاب سے ہونے والے براہ راست نقصانات کا تخمینہ 14.9ارب ڈالر لگایا گیا ہے جبکہ مجموعی معاشی خسارہ 15.2ارب ڈالر کا ہوا ہے، جو ملکی معیشت کو ناک آؤٹ کردینے والا نقصان ہے۔عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ ’’کنٹری کلائمیٹ اینڈ ڈیولپمنٹ رپورٹ‘‘ میں ، جو اسی ماہ جاری کی گئی ہے، پاکستان کے بارے میں کہا گیا ہے کہ سیلاب کے بعد بحالی اور مرمت وتعمیرنو کے کاموں پر کم سے کم 16.3ارب ڈالر کے اخراجات کا اندازہ لگایا گیا ہے۔حالیہ تباہ کن سیلاب کے براہ راست نتیجے کے طور پر پاکستان میں غربت کی شرح میں 3.7 تا 4.0 فیصد اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ مزید 84 لاکھ سے 91 لاکھ افراد غربت کے شکنجے میں جکڑے جائیں گے۔موسمی تبدیلیوں نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے کیونکہ ایک طرف تو پاکستان کے پاس گلیشیئرز کی صورت میں دنیا بھر میں برف کے تیسرے سب سے بڑے ذخائر ہیں اور دوسری جانب ملک میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافے کے باعث پارہ مسلسل اوپر کی طرف جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…