کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر ون میں نوجوان ٹک ٹاکر سے موبائل چھیننے کی ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ دوستوں کے درمیان مذاق نکلا۔پولیس کے مطابق اسٹریٹ کرائم کے واقعہ کا ڈراپ سین اس وقت ہوا جب پتہ چلا کہ یہ واقعہ دوستوں کے درمیان مذاق تھاپولیس کے مطابق پولیس نے فوٹیج میں موجود نوجوان کو پکڑا تو انکشاف ہوا کہ چاروں دوست ہیں، دوستوں نے مذاق میں موبائل فون چھیننے کا ڈرامہ کیا۔پولیس کے مطابق والدین سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔پولیس کے مطابق اس طرح کا مذاق کسی حادثے کا سبب بھی بن سکتا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ 2 نوجوان گلی میں موبائل فون سے ویڈیو بنا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے ان سے فون چھیننے کی کوشش کی۔