نیروبی (این این آئی)کینیا میں ارشد شریف کی میزبانی کرنے والے پاکستانی بھائیوں وقار احمد اور خرم احمد کے وکلا نے کہاہے کہ ان دونوں کی زندگی کو بھی خطرات لاحق ہیں۔دونوں بھائیوں وقار احمداور خرم احمد کی قانونی ٹیم نے نجی ٹی وی کوبتایاکہ ارشدشریف کے قتل کے بعد دونوں بھائی تحقیقات اور افواہوں کا مرکز بنے ہوئے ہیں، وقار اور خرم ارشد شریف کے دوست تھے جنہوں نے انہیں محفوظ رکھا، بدقسمتی سے ارشد شریف کینیا پولیس کی شناخت کی غلطی کا نشانہ بن گئے۔قانونی ٹیم کے مطابق بعض میڈیا اداروں کی جھوٹ اور سازشی تھیوریوں پر مشتمل کوریج قابل مذمت ہے۔