ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

بہت کم ٹیموں نے 137 کا ایسا دفاع کیا ہوگا جس طرح پاکستان نے کیا، سابق کرکٹرز

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست کے باوجود بھی سابق کھلاڑیوں نے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق پاکستانی کرکٹر سعید اجمل نے ٹی 20 ورلڈ جیتنے پر انگلینڈ کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ

فائنل میں پہنچنا حیرت انگیز سفر تھا اور یہاں تک پہنچنے کے لیے ہم نے سخت محنت کی۔انہوں نے کہا کہ مقابلہ کرنا ہمارا فرض ہے مگر نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے جس کو ہم تبدیل نہیں کر سکتے۔سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ بیٹنگ سائیڈ نے ایک ایسا گڑھا کھود دیا جس کو دنیا کی بہترین باؤلنگ بھی پورا نہیں سکتی۔ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ تمام مشکلات کے باوجود فائنل میں پہنچنے کے لیے ٹیم کی شاندار کوشش رہی اور کرکٹ کی دنیا کا بہترین کھیل رہا، مگر انگلینڈ ٹیم اچھی تیاری کے ساتھ آئی۔سری لنکا کے سابق کرکٹر رسل آرنلڈ نے انگلینڈ کو فائنل جیتنے پر مبارک دیتے ہوئے پاکستانی ٹیم کی بھی تعریف کی۔سابق بھارتی کرکٹر ہیمنگ بادانی نے بھی قومی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کو فخر کرنا چاہیے، کھلاڑیوں نے بہت سنجیدہ مقابلہ کیا۔بھارتی لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر نے انگلینڈ ٹیم کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت دلچسپ مقابلے والا فائنل تھا اور اگر شاہین آفریدی زخمی نہ ہوتے تو اور بھی دلچسپ مقابلہ ہوتا۔سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر ہارشا بھوگلے نے پاکستان کو کریڈٹ دیتے ہوئے کہا کہ بہت کم ٹیموں نے 137 کا دفاع کیا ہوگا جس طرح انہوں نے کیا۔سری لنکا کے لیجنڈ بلے باز سنتھ جے سوریا نے انگلینڈ کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم نے شکست نہ کھانے کے لیے بہت خوب مقابلہ کیا۔

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا کہ شاہین آفریدی کی انجری نے میچ کے نتیجے کو بہت متاثر کیا۔’انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان نے ایک بار پھر شاندار کھیلا۔خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ نے سیم کرن کی عمدہ باؤلنگ اور بین اسٹوکس کی شاندار بلے بازی کی بدولت پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹی20 چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…