پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

شاہین شاہ آفریدی کی انجری پاکستان کو لے ڈوبی

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )شاہین شاہ آفریدی کی انجری پاکستان کو لے ڈوبی ۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی ایک گیند کراکر میدان سے باہر چلے گئے۔ دوسری جانب م آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ کے

ہاتھوں شکست کے بعد پوسٹ میچ پریزنٹیشن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے فائنل میں پہنچنا اعزاز رہا،میرے خیال سے ہم نے 20 رنز کم بنائے ہماری بولنگ دنیا کی تیز ترین بولنگ ہے،بدقسمتی سے شاہین آفریدی انجری کا شکار ہوئے۔بعد ازاں میلبرن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر نے کہا کہ افسوس ہوا فائنل ہارنے کا، ہم نے 20 رن کم بنائے لیکن پھر بھی بولرز نے ایفرٹ دکھائی، شاہین کی انجری سے بھی اچھا موقع ہاتھ نہ آسکا۔ان کا کہنا تھا کہ دباؤ نہیں لیا، وکٹیں جلدی گرتی چلی گئیں، پارٹنر شپ بنانے کی وجہ ڈاٹ گیندیں زیادہ ہوگئیں، اس وقت ایک اچھی پارٹنرشپ کی اشد ضرورت تھی، ڈاٹ بالز پاکستان ٹیم کی خامی رہی ہے جس کو دور کرنا ہوگا۔بابرنے کہا کہ مڈل آڈر پر خاصی تنقید ہو رہی تھی لیکن ورلڈ کپ میں مڈل آڈر نے اچھا پرفارم کیا، اوور آل ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، شاہین کی انجری نہ ہوتی تو نتیجہ بدل سکتا تھا۔ کیچ لیتے ہوئے شاہین ا?فریدی کا گھٹنا زمین پر لگا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…