اسلام آباد (این این آئی)برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کے حوالے سے کہا ہے کہ 30 سال اس دن کا انتظار کیا۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کے حوالے سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے اپنے بیان میں کہا کہ میلبرن میں تاریخ خود کو دہرا رہی ہے، اس دن کیلئے 30 سال کا انتظار کیا۔کرسچن ٹرنر نے کہا کہ انگلینڈ کی بیٹنگ اور پاکستان کی بولنگ دنیا بھر میں لاجواب ہے، پاکستان اور انگلینڈ کی دوستی بھی بے مثال ہے۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ میرا دل انگلینڈ کے لیے دھڑکتا ہے لیکن پاکستان نے 92 کی تاریخ دہرائی تو دل دل پاکستان ضرور گنگناؤں گا، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کو پیغام ہے کہ اچھا کھیلنا۔