مری(آن لائن )ملکہ کوہسار بھوربن کے علاقے میں واقع فائیو سٹار نجی ہوٹل کی انتظامیہ کا سیاح فیملی کے ساتھ جھگڑا ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق مری میں واقع بھوربن میں نجی ہوٹل کے انٹری پر معمولی تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوا ۔ بتایا جارہا ہے کہ سندھ سے آئی ہوئی سیاح فیملی سے
انٹری ٹکٹ وصول فیس وصولی کے باعث لڑائی جھگڑا ہوا ۔ ہوٹل انتظامیہ کی طرف سے سیاح فیملی کو ہوٹل میں کام کرنے والے مقامی ملازمین اور غیر مقامی ملازمین کے ذریعے ہوٹل کے سینر سٹاف کی ایماء پر زبردست زد کوب کا نشانہ بنایا گیا ۔ سیاح فیملی کو ضلع مری انتظامیہ، ٹورسٹ فورس تحفظ فراہم کرنے کی بجائے منظر عام سے غائب ہوگئی ۔اس سے قبل بھی مری میں سیاحوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے سمیت لڑائی جھگڑے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں لیکن ٹورسٹ فورس اور مری پولیس سیاحوں کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں جس کی وجہ سے مری کی سیاحت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں سیاحوں نے اعلیٰ احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ملکہ کوہسار بھوربن کے علاقے میں واقع فائیو سٹار نجی ہوٹل کی انتظامیہ کا سیاح فیملی کے ساتھ جھگڑا ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق مری میں واقع بھوربن میں نجی ہوٹل کے انٹری پر معمولی تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوا ۔