اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لڑکوں! ہم خطرناک ہوچکے ہیں، ہیڈن کا شاہینوں کو پیغام

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(این این آئی)قومی ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن نے بنگلادیش سے فتح کے بعد شاہینوں کی حوصلہ افزائی کیلئے متاثر کن الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہاہے کہ لڑکوں! ہم خطرناک ہوچکے ہیں۔سوشل میڈیا پر میتھیو کی کھلاڑیوں کے ہمراہ ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں کھلاڑیوں سے

بات کرتے ہو ئے دیکھا جاسکتا ہے۔میتھیو ہیڈن نے شاہینوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لڑکوں! ہم خطرناک ہوچکے ہیں، صرف اس چیز کو سمجھنے اور حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے۔میتھیو ہیڈن نے کہا کہ پاکستان ٹیم جب بھی ارادوں کے ساتھ میدان میں اترتی ہے مخالف کیلئے خطرہ بن جاتی ہے ،دنیا سمیت اس وقت اس ٹورنامنٹ میں کوئی بھی ایسی ٹیم نہیں ہے جو ہمیں فیس کرنا چاہتی ہو۔ قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ہیڈن نے کہا ک سمجھا جارہا تھاسب نے ہم سے جان چھڑالی ہے تاہم وہ سب ہم سے جان نہیں چھڑاسکے، ہم اب بھی ٹورنامنٹ میں موجود ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ گزشتہ ورلڈکپ کے مقابلے ٹیم کی صورتحال مختلف ہے کیوں کہ گزشتہ ورلڈکپ میں ہم سے توقعات بہت زیادہ تھیں اس بار ہم یہاں سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہنچے ہیں، اگر نیدرلینڈز یہ میچ نہ جیتتا تو آج ہم یہاں نہ ہوتے تاہم ہم یہاں ہیں جس کا مطلب ہے کہ کوئی ہمیں یہاں نہیں دیکھنا چاہتا تھا اور یہ چیز ہمیں فائدہ دے سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…