اسلام آباد (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی جانب سے پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کیا جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آئندہ ماہ سے ہوں گے، مذاکرات میں نویں اقتصادی جائزہ پربات چیت ہوگی۔ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ مذاکرات میں پاکستان سے آئی ایم ایف کی جانب سے ڈو مور کا مطالبہ کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے پیٹرول پر لیوی 31 دسمبر تک 50 روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ ہو سکتا ہے جبکہ ڈیزل پر لیوی اپریل 2023 تک 50 روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ بھی ہو سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ ہو سکتا ہے۔