اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل کیس میں نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔ سماء کی رپورٹ کے مطابق جس گاڑی کے لاپتہ ہونے کا ذکر کینیا پولیس نے کیا تھا وہ چوری نہیں ہوئی تھی بلکہ شہری کا بیٹا وہ گاڑی لے کر چلا گیا تھا، اس سے قبل کینیا پولیس کا کہنا تھا کہ مذکورہ گاڑی مبینہ طور پر چوری کی گئی تھی، لاپتہ ہونے والی گاڑی ایک وین تھی جبکہ ارشد شریف لینڈ کروزر میں سوار تھے۔