جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارتی کپتان نے بابراعظم سے ہونے والی گفتگو کا راز افشا کردیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2022 |

سڈنی(این این آئی)بھارتی کپتان روہٹ شرما نے بابراعظم سے ٹی20 ورلڈکپ کے فوٹو شوٹ میں ہونے والی گفتگو کا راز افشا کردیا۔

ٹی20 ورلڈکپ فرافی کے ہمراہ فوٹو شوٹ کے دوران ہونے والی ملاقات کے بارے میں بھارتی کپتان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہم نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی جبکہ فییملز کا حال احوال پوچھا جبکہ زندگی کیسی گزر رہی ہے اور نئی گاڑی کے حوالے سے معلومات لیں۔بھارتی کپتان نے پاکستان کے خلاف میچ کے حوالے سے کہا کہ میچ کے لیے آخری منٹ میں کوئی فیصلہ نہیں کریں گے، ٹی20 میں اب ہر ٹیم کی کوشش ہوگی ہے کہ اس کا مجموعی اسکور 200کے قریب ہو۔روہت شرما نے کہا کہ جسپریت بہمرا کی کمی محسوس ہوگی، اہم ایونٹ سے قبل زخمی ہوجانا ہمارے لیے اچھی خبر نہیں۔ انجریز کھیل کا حصہ ہیں تاہم انکی ابھی لمبی کرکٹ باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کے ان فٹ ہونیکا مطلب مایوس ہونا نہیں بلکہ دوسروں کو مواقع دیکر بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کرنا ہے، شامی اسکواڈ کا حصہ ہیں اور مید ہے کہ ورلڈکپ میں اچھی بولنگ کرے گا جبکہ ہماری بیٹنگ لائن بھی بہت مضبوط ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…