ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

سزا یافتہ کرکٹرز کے ڈوپ ٹیسٹ کا مطالبہ

datetime 31  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹرز کے ڈوپ ٹیسٹ کا مطالبہ سامنے آگیا، سابق کپتان راشد لطیف کہتے ہیں کہ بورڈ کو کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل اچھی طرح چھان پھٹک کرلینی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹرز کا ڈوپ ٹیسٹ کرایا جانا بہت ضروری ہے کیونکہ ماضی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس سلسلے میں خاصی بدنامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یاد رہے کہ سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر پر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کے بعد عائد پانچ سالہ پابندی یکم ستمبر کو ختم ہو رہی ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان تینوں کھلاڑیوں کی بحالی کے پروگرام کا اعلان کررکھا ہے۔
راشد لطیف کا کہنا ہے کہ ماضی میں محمد آصف کا دو بار مثبت ڈوپ ٹیسٹ سامنے آ چکا ہے۔ لہٰذا پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس سلسلے میں غیرمعمولی طور پر محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کم عمری ایک ڈھال ہوتی ہے جسے اکثر وبیشتر استعمال کیا جاتا ہے لیکن سچ یہ ہے کہ محمد عامر بچہ نہیں تھا جب اس نے اسپاٹ فکسنگ کا ارتکاب کیا، اسے اچھے برے کی تمیز تھی، 14 ٹیسٹ میچزکھیلتے ہوئے پوری دنیا گھومنے والا کرکٹر بچہ کیسے ہو سکتا ہے؟۔ دوسری جانب ایک اور سابق کپتان رمیز راجہ بھی کم عمری کی وجہ سے عامر کو کوئی بھی فائدہ دینے کو تیار نہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ جب کوئی بھی کرکٹر دو سال کی انٹرنیشنل کرکٹ کھیل لیتا ہے تو وہ بچہ نہیں رہتا۔ رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ مغرب کو ہمارے سسٹم کا پتہ نہیں، ہم 15 برس سے فکسنگ سے ڈسے گئے اور اب کسی بھی اسکینڈل کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…