جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں گندم کی قیمت نے 75سالہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے

datetime 15  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں گندم کی قیمت نے 75سالہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔14ستمبر 2022ء کو اوپن مارکیٹ میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک بھر میں گندم کی ریکارڈ گرانی ہو گئی ہے۔ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ جڑواں شہروں میں گندم کی قیمت

3560روپے سے 3600روپے فی چالیس کلو گرام تک پہنچ گئی ہے۔ اگر حکومت نے سرکاری کوٹے میں فوری اضافہ نہ کیا تو اوپن مارکیٹ میں گندم مافیا اپنے غیر قانونی سٹاکس کی قیمت تیزی سے بڑھائے گا۔روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی خبر کے مطابق مارکیٹ میں 3600روپے فی چالیس کلو گرام تک گندم کی قیمت ہونے کے نتیجے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کی 200سے زائد فلور ملوں نے پندرہ کلوپرائیویٹ آٹے تھیلے کی قیمت جو پہلے 1300 روپے ہوا کرتی تھی اسے پندرہ سو سے سولہ سو روپے تک کر دیا ہے۔حکومت پنجاب نے اگر فلور ملوں کو سرکاری کوٹہ سولہ سترہ ہزار ٹن سے بڑھا کر چوبیس پچیس ہزار ٹن تک نہ کیا تو پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے وائس چیئرمین عاطف ندیم مرزا کے مطابق پورے ملک میں روٹی‘ نان‘ ڈبل روٹی‘ بیکری کی اشیاء کی قیمتیں اسی تناسب سے چند روز میں بڑھ جائیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…