اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ٹیلی تھون سے جمع عطیات، عمران خان کا سندھ میں امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان

datetime 5  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی) سابق وزیراعظم اورچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ ٹیلی تھون سے جمع ہونے والے عطیات میں سے1ارب روپے سندھ میں دے کر مدد کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے ابھی اپنی ٹیم سے ملاقات کی ہے،

جس میں سیلاب متاثرین کو امداد پہنچانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حکمت عملی وضع کررہے ہیں کہ ہم سندھ میں کیسے متاثرین کی مشکلات کم کرسکتے ہیں، ٹیلی تھون سے جمع عطیات میں سے 1 ارب سندھ میں دے کر مدد کا آغاز کرینگے۔عمران خان نے کہا کہ میری اپیل پر لبیک کہنے والوں اور عطیات دینے والوں کا شکر گزار ہوں، کئی طریقوں سے سیلاب متاثرین کیلئے عطیہ دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے لنک فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اس دستاویز میں پاکستان اور پاکستان سے باہر عطیات کنندگان کیلئے تفصیلات دی ہیں کہ وہ کیسے عطیات بھیج سکتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان بدل چکا اور سیاسی طور پر کہیں آگے بڑھ چکا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ سیاسی شعور کی حامل اقوام ہی فِکر و وجود پر پڑی غلامی کی بیڑیاں توڑتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران فیصل آباد میں یہ ہمارا دوسرا جلسہ تھا، ہمارا یہ اجتماع پہلے جلسے سے بھی بڑا تھا۔عمران خان نے ٹوئٹر پر گزشتہ روز فیصل آباد میں ہونے والے جلسے کی ویڈیو بھی شیئر ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…