اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے صحافیوں کے سوال پر جواب دینے سے گریز کیا۔عمران خان نے سوال پھر پوچھے جانے پر صحافیوں کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ مشورہ دیں کیا کروں؟۔یاد رہے کہ توہین عدالت کیس میں عدالت نے عمران خان کے گزشتہ روز جمع کرائے گئے جواب کو مسترد کردیا اور ساتھ ہی انہیں 7 روز میں نیا جواب جمع کرانے کی مہلت دی اور سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کردی۔