جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان 5 ارب روپے امداد کے اعلانات پر اہلِ وطن و سمندر پار پاکستانیوں کے شکر گزار

datetime 30  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،لاہور (این این آئی)سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک کے چاروں صوبوں میں تباہی مچانے والے بدترین سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے درکار امدادی ٹیلی تھون میں 5 ارب روپے کے وعدے کرنے پر اہلِ وطن بالخصوص سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ گزشتہ شب ہمارے 3 گھنٹوں

کے ٹیلی تھون میں 5 ارب روپے کے عطیات کے اعلانات موصول ہوئے۔انہوں نے کہا کہ نہایت فیاضی اور سخاوت سے عطیات دینے پر میں اہلِ وطن خصوصاً اپنے سمندر پار پاکستانیوں کا مشکور ہوں۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے ایک ٹیلی تھون کا انعقاد کیا تھا جس میں سیلاب زدگان کی امداد کی غرض سے فنڈز کا وعدہ کرنے کے لیے قومی اور بین الاقوامی کال کرنے والوں کو براہ راست رسائی فراہم کی گئی تھی،اس امدادی ٹیلی تھون کے ماڈریٹر پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید تھے ، دوسری جانب صوبائی وزیر بلدیات میاں محمو دالرشید نے سیلاب زدگان کے لیے عمران خان کی ٹیلی تھان میں ریکارڈ عطیات جمع ہونے پر پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم نے عمران خان کی ایک آواز پر عطیات کے ڈھیر لگادئیے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے تمام تر اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود عمران خان پر عوام کا اعتماد بڑھا ہے ،امپورٹڈ وزیر اعظم دنیا بھر میں کشکول لے کر پھرا کسی نے دھیلا تک نہیں دیا،اسی کا نام تبدیلی ہے کہ قوم کو اصلی اور نقلی لیڈرز میں فرق نظر آگیا ہے ۔اوورسیز پاکستانیوں نے بھی امپورٹڈ حکومت کو مسترد کردیا،چوروں لٹیروں کو ابھی سے نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے پاس مہنگائی بڑھانے کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں،عوام کے بڑھتے مسائل کا واحد حل فوری شفاف انتخابات ہیں،اس ملک کو چوروں لٹیروں سے صرف عمران خان نجات دلا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…