کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کیا عمران خان چاہتے ہیں کہ پاکستان دیوالیہ ہوجائے، کیا شوکت ترین چاہتے ہیں کہ پروگرام خراب ہوجائے؟
یہ اس کوجسٹی فائی کرتے ہیں، اسد عمر کو خاموش ہونا چاہئے، پریس کانفرنس نہیں کرنی چاہئے قوم سے معافی مانگنی چاہئے ، آج پاکستان کا جب آئی ایم ایف پروگرام منظور ہوا تو دنیا کے ہر ملک نے ووٹ دیا، صرف ہندوستان اور پی ٹی آئی نے ہمیں پیسے دینے کی مخالفت کی،مفتاح اسماعیل کا پروگرام تو نہیں ہے پاکستان کا پروگرام ہے، صرف ایک ہی پارٹی ہے جو چاہ رہی ہے پروگرام نہ ہوجائے،مجھے یقین ہے کہ ڈار صاحب اور نواز شریف صاحب دونوں خوش ہیں، اگر ڈار صاحب مجھ سے خوش نہیں بھی ہوئے تو خدانخواستہ ڈار صاحب پاکستان کے خلاف کبھی بھی کوئی کام نہیں کریں گے،مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ جھگڑا صاحب آئے میں نے کہا کہ سیاست کی بات چھوڑ دیں، چلیں آجایئے کیا بات کرنی ہے، انہوں نے کہا کہ آپ نے ہم کو جو پیسے دیئے ہیں وہ ناکافی ہیں تنخواہوں کیلئے، ہم نے کہا کہ بھائی ہم آپ سے پوچھ رہے ہیں آپ نے کتنے لوگ رکھ لیے ہیں، جب قبائلی علاقوں کا انضمام ہوا تو وہاں پر 34ہزار 500لوگ کام کرتے تھے۔