نئی دہلی(نیوزڈیسک) ثانیہ مرزا کو ملنے والے “کھیل رتن ایوارڈ” کے خلاف دائر درخواست پر کرناٹکا ہائی کورٹ نے اسٹے آرڈر دے دیا ۔ بھارت کے پیرا لمپئن ایچ این گریشا نے درخواست دائر کی کہ کارکردگی کی بنیاد پر جو پوائنٹس دیئے گئے اس میں وہ اس ایوارڈ کے حقدار ہیں ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ نوے پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست تھے جبکہ ثانیہ مرزا کا دور دور تک شمار نہیں تھا ۔ اسی دعویٰ پر عدالت نے حکم امتناعی جاری کر دیا۔ رواں سال ویمن ڈبلز میں کا گرینڈ سلیم جیت کر پہلی بھارتی خاتون ہونے پر ثانیہ مرزا کو اس سول ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ –
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں