پیر‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2025 

کرپشن برداشت نہیں ہوگی ، دن میں 14سے 16گھنٹے کام کرنا ہوگااور کوئی چھٹی نہیں ملے گی عمران خان نے پنجاب کے وزرا کو خبردار کردیا

datetime 4  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)عمران خان نے پنجاب کابینہ میں شمولیت کے خواہشمند ارکان کے لیے سخت شرائط رکھ دیں۔سابق وزیراعظم نے ہدایات جاری کیں ہیں کہ کابینہ حصہ بننے والا کوئی رکن چھٹی نہیں کرے گا ، صوبائی وزراء کو 14 گھنٹے ڈیوٹی کرنا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے لاہو ر،گوجرانوالہ، سرگودھا، راولپنڈی، ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے ارکان اسمبلی نے ملاقاتیں کیں ۔ملاقات کرنے والوں میں خواتین اور اقلیتی ایم پی ایز بھی شامل تھے،عمران خان نے الیکشن میں عمدہ کارکردگی پر ارکان اسمبلی کی کاوشوں کو سراہا،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مختلف ڈویژن کے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہو ئے کہاکہ ملک میں استحکام صاف وشفاف الیکشن سے ہی ممکن ہے،مالیاتی اداروں کا حکومت پر اعتماد ختم ہوچکا ہے، مستحکم جمہوری حکومت آنے تک معاشی بحران نہیں جائے گا، حالات مزید مشکل ہوسکتے ہیں،ہر چیز مزید مہنگی ہونے والی ہے، کرپٹ حکمران آتے ہیں تو ملک نیچے جاتے ہیں ،انہوں نے مزید کہاکہ حقیقی سیاست عبادت کے مترادف ہے،یہاں لوگ سیاست میں پیسہ بنانے آتے ہیں،لیکن اب عوامی شعور بیدار ہوچکا ہے، بچوں میں ملکی مسائل کے شعور کی بیداری خوش آئند ہے،قوم کی توقعات اب پی ٹی آئی سے وابستہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…