منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

سکندر سلطان کو نیوٹرلز کی گارنٹی پر چیف الیکشن کمشنر لگایا، بڑی غلطی تھی ،عمران خان

datetime 3  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد (  آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سکندر سلطان کو نیوٹرلز کی گارنٹی پر چیف الیکشن کمشنر لگایا ،ان کو تعینات کرنا بڑی غلطی تھی۔ جمعرات کو پر امن احتجاج کریں گے۔نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن حکومت

کے ساتھ سازش میں ملوث ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے فنڈ سامنے کیوں نہیں آ رہے، دونوں جماعتوں نے سیٹھ پالے ہوئے ہیں، جن سے یہ پیسے لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی قانون میں نہیں لکھا کہ اوورسیز پاکستانیوں سے فنڈ نہیں لے سکتے، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف پر احمقانہ الزامات لگائے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا سندھ کا ممبر دو جگہ سے تنخواہ لے رہا ہے اور وہ باقاعدہ سندھ حکومت کا ملازم ہے۔عمران خان نے کہا کہ کل چیف الیکشن کمشنر کے خلاف پرامن احتجاج کریں گے، ڈی چوک کوئی بھی نہیں جائیگا، پارٹی کے کچھ رہنما اور وکلا الیکشن کمیشن کے دفتر جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کمشنر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں جائیں گے،الیکشن کمشنر کی تقرری پر لوگوں نے شور مچایا کہ یہ ن لیگ کے گھر کا بندہ ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شہبازشریف پر کوئی بھی ملک اعتماد نہیں کررہا،اگر پاکستان کو دلدل سے نکالناہے تو فوری انتخابات کرائے جائیں۔ عمران خان نے کہا ہے کہ سکندر سلطان کو نیوٹرلز کی گارنٹی پر چیف الیکشن کمشنر لگایا ،ان کو تعینات کرنا بڑی غلطی تھی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…