پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

کبھی کسی غلط فہمی میں نہ رہیں،کوئی بھی میچ آخری گیند تک نہیں جیتا جاتا،عمران خان

datetime 21  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کبھی کسی غلط فہمی میں نہ رہیں،کوئی بھی میچ آخری گیند تک نہیں جیتا جاتا،عثمان بزدار کو مشکل وقت میں وزیر اعلیٰ پنجاب بنایا تھا۔لاہور میں پارلیمانی پارٹی اجلاس سے

خطاب میں عمران خان نے کہا کہ عثمان بزدار جب وزیر اعلیٰ بنے تو پارٹی میں دھڑے بندی تھی، جتنا مشکل وقت عثمان بزدار نے گزارا خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عثمان بزدار نے مجھے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ جب آپ کہیں گے استعفیٰ دے دوں گا۔سابق وزیر اعظم نے اجلاس کے شرکا سے کہا کہ آپ لوگ قابلِ فخر ہیں جو تمام دھونس دھاندلی کے باوجود نہ جھکے، ہمارا مقصد وطن عزیز کو عظیم تر بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے قیام کا مقصد ملک کو آزاد کرنا ہے، کوئی قوم آگے نہیں بڑھ سکتی جب تک خود کو کرپشن سے ا?زاد نہ کرے۔عمران خان نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی ایک جہاندیدہ سیاستدان ہیں، ہمارے ارکان اسمبلی نامزد وزیر اعلیٰ کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ کبھی کسی غلط فہمی میں نہ رہیں،کوئی بھی میچ آخری گیند تک نہیں جیتا جاتا۔ عمران خان نے کہا کہ ان کی وہ ٹریننگ ہے جو آپ میں سے کسی کی بھی نہیں۔اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پی ٹی آئی پنجاب کے ایم پی ایز اورسینئر رہنماوں سے ملاقات بھی کی، جہاں انہیں وزیراعلیٰ پنجاب کیا نتخاب کے حوالے سے نمبر گیم بارے بھی بتایا گیا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…