منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

غیر معیاری کھانا، ٹرانسپورٹ میں تاخیر سمیت حج کے ناقص انتظامات،حکومت نے نوٹس لے لیا

datetime 16  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) حج کے موقع پر ناقص انتظامات پر ڈائریکٹر جنرل حج سے سات روز میں وضاحت طلب کرلی گئی۔سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے سعودی عرب میں تعینات ڈی جی حج کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ حج مشن پاکستانی حجاج کو مقدس فریضے کی

ادائیگی میں آسانی فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے، یہ مشن مکہ اور مدینہ منورہ میں حجاج کے لیے رہائش، ٹرانسپورٹ اور کھانے کا انتظام کرتا ہے۔نوٹس میں مزید کہا گیا کہ اس مشن کے لیے وفاقی حکومت نے ایک بہت بڑا بجٹ مختص کیا، پچھلے دو سالوں سے مشن کے پاس زیادہ کام نہیں تھا کیونکہ 2020 میں حج نہیں ہوا تھا، حج مشن سے توقع تھی کہ پاکستانیوں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے پورے دل سے کام کریں گے، لیکن توقع کے برعکس حج انتظامات کافی ناقص تھے۔سیکرٹری مذہبی امور نے کہا کہ میں نے سینکڑوں درخواستیں وصول کیں جن میں کھانے کے کم معیار کے بارے میں شکایات تھی، منیٰ اور عرفات میں انتظامات انتہائی خراب تھے کہ ٹرانسپورٹ بھی بروقت فراہم نہیں کی گئی، مجھے 50 دیگر افراد بشمول خواتین سمیت عرفات سے دو گھنٹے تک پیدل چلنا پڑا۔سیکرٹری مذہبی امور نے کہا کہ آپ اور آپ کے ڈائریکٹرز کو فیلڈ اور ورکنگ ڈے میں ہونا چاہیے تھا، رات میں نے ذاتی طور پر ڈائریکٹر مکہ اور مدینہ کو احرام میں حج کرتے دیکھا، حج سے پہلے اور عرفات کے دن میری طرف سے واضح ہدایات کے باوجود آپ نے جان بوجھ کر تمام احکامات کی نافرمانی کی۔نوٹس میں کہا گیا کہ آپ سے اگلے 07 دنوں کے اندر اپنے موقف کی وضاحت کریں، اگر ایسا نہ کیا گیا تو آپ اور آپ کے ڈائریکٹرز کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…