نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہاہے کہ پاکستان کی جانب سے قومی سلامتی مشیروں کے مذاکرات منسوخ کرنا بدقسمتی ہے کشمیر کا معاملہ ایجنڈے پر کبھی تھا ہی نہیں،اسے پہلے طے کیوں نہیں کیاگیا،اتوارکوصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے بھارتی وزیردخلہ نے کہاکہ یہ بدقسمتی ہے کہ پاکستان نے قومی سلامتی مشیروں کے مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے بھارت مذاکرات کرنے کا خواہش مند تھا انہوں نے کہاکہ یہ ایجنڈاپہلے کیوں نہیں طے کرلیاگیاکشمیر کا معاملہ ایجنڈے پر کبھی تھاہی نہیں،انہوں نے کہاکہ بھارت اپنے تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کے اس بیان پر کہ کشمیر کا معاملہ ایجنڈے پر کبھی تھا ہی نہیں پاکستان کے سیاسی و سماجی حلقوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑادی ہے ،ایک سینئر تجزیہ نگار نے اس بارے میں بتایا ہے کہ اس بات میں صداقت ضرور ہے کہ اکثر اوقات جب بھی مذاکرات ہوئے بھارت نے مذاکرات کے دوران کشمیر پر بات چیت سے گریز کیا ہے اور دہشت گردی پراپنی توجہ مرکوز رکھی ہے یعنی پاکستان کے چاہنے کے باوجود بھی کشمیرپر بات چیت سے گریز کیا ہے مگر ان کایہ دعویٰ کہ مذاکرات کے ایجنڈے پر کبھی مسئلہ کشمیر رہا ہی نہیں قابل تشویش ہے کیونکہ اس طرح کے مذاکرات کے لئے ہمیشہ پہلے سے شیڈول طے کیاجاتا ہے کہ کن کن امورپر بات چیت ہوگی اگر اس شیڈول میں مسئلہ کشمیر شامل نہیں تھا تو یہ پاکستان کے خارجہ حکام کی سنگین غلطی شمار ہوگی۔