منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نریندرامودی صرف ڈرامے کرسکتے ہیں،کانگریس

datetime 22  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارت کی بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کوڈرامے بازقرار دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ صرف ڈرامے کرسکتے ہیں ان کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں، جبکہ بھارت کی کمیونسٹ پارٹی نے مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے اوردونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے کیلئے بھارتی حکومت سے مذاکرات شروع کرنے کامطالبہ کیاہے۔پاکستان اوربھارت کے درمیان قومی سلامتی مشیروں کی سطح پرمجوزہ بات چیت کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کانگریس کے رہنماکپیل سیبال نے کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی میں ڈرامے کرنے کی صلاحیت موجود ہے حقیقت کو سمجھنے کی نہیں انہوں نے کہاکہ یہ انتہائی افسوسناک صورتحال ہے کہ ہم اس نہج پر پہنچ گئے ہیں حقیقت یہ ہے کہ تمام تر مسائل بات چیت کے ذریعے ہی طے ہوسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ موجودہ غیریقینی صورتحال کی تمام ترذمہ داری نریندر مودی پر عائد ہوتی ہے جواوفا گئے لیکن صورتحال کو سمجھ نہیں سکے۔دوسری جانب بھارت کی کمیونسٹ پارٹی مارکسسٹ کے جنرل سیکرٹری سیتارام یچوری نے اس صورتحال پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اوربھارت کومذاکراتی عمل جاری رکھناچاہیے حکومت پاکستان کے دعوﺅں کے حوالے سے واضح موقف اختیار کرے انہوں نے امید ظاہرکی کہ دونوں ملک بات چیت کا عمل جاری رکھیں گے انہوں نے کہاکہ اوفا میں جاری ہونیوالے بیان پر دونوں ملکوں کاموقف مختلف ہے اب یہ حکومت کاکام ہے کہ وہ قوم کو سچ بتائے تاہم یہ بات واضح ہے کہ مذاکراتی عمل جاری رہناچاہیے اور کشیدگی میں کمی کی جائے یہی ہمارے ملک اور عوام کے مفاد میں ہے



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…