واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکہ کی شمال مغربی ریاستوں کے جنگلات میں لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا۔ واشنگٹن میں خطرے کے پیش نظر مزید 2دیہات خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ جس میں کیلی فورنیا، مونٹانا اور اوریگون سمیت امریکا کی مغربی ریاستوں میں جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ حکام کے مطابق آگ نے 1لاکھ 61ہزار ایکڑ رقبے کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ واشنگٹن کے شہر ٹوناسکٹ میں آگ کے خطرے کے باعث 1ہزار افراد کو گھر خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ صدر باراک اوباما نے واشنگٹن میں ایمرجنسی سے متعلق ایک اعلامیے پر دستخط کردیے ہیں، جس کے تحت ہوم لینڈ سیکیورٹی اور وفاقی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی آگ پر قابو پانے کے لیے مشترکہ اقدامات کریں گے۔ 30000فائر فائٹرز اور اہلکار آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ لیکن 40میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔