پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

عمران حکومت کی جانب سے خاموشی سے ایک ارب کے وی وی آئی پی طیارے خریدنے کا انکشاف

datetime 11  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جس وقت عوام کو مہنگائی کیخلاف کمر کسنے کے مشورے دیے جا رہے تھے اور ان کی رعایت (سبسڈی) ختم کی جا رہی تھی، عمران خان کی حکومت نے خاموشی کے ساتھ دو شاندار (وی وی آئی پی) طیارے خریدنے اور ان کی مینٹی ننس کیلئے ایک ارب دس کروڑ روپے مختص کیے تھے۔روزنامہ جنگ میں عمر چیمہ کی

شائع خبر کے مطابق اس راز کا بھانڈا قومی اسمبلی میں بجٹ دستاویزات پیش کیے جانے کے موقع پر پھوٹا ہے۔ اگرچہ بجٹ دستاویز میں اس بات کا ذکر نہیں کیا گیا کہ وہ کون سی شخصیات تھیں جنہوں نے یہ پرتعیش ہوائی جہاز استعمال کیے، لیکن جو افسران اس بات سے واقف ہیں کہتے ہیں کہ وی وی آئی پی طیارے وزیراعظم اور صدر مملکت کیلئے تھے۔ اس مقصد کیلئے ضمنی گرانٹ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے منظور کی تھی اور اسی بات کا ذکر اب بجٹ دستاویز میں کیا گیا ہے جس کی باضابطہ منظوری پارلیمنٹ سے اب مانگی گئی ہے۔ وی وی آئی پی گلف اسٹریم طیاروں کی خریداری کیلئے پی ٹی آئی کی حکومت نے 800؍ ملین روپے کی گرانٹ وزارت دفاعی پیداوار کیلئے منظور کی۔ مزید 300؍ ملین ڈالرز دو وی وی آئی پی طیاروں کی مینٹی ننس کیلئے مختص کیے گئے اور بظاہر لگتا ہے کہ یہ وہی طیارے ہیں جو ختم ہونے والے مالی سال میں خریدے گئے تھے۔ ان طیاروں کی دیکھ بھال کی ذمہ دار وزارت دفاع ہے۔

مختص کردہ رقم ضمنی گرانٹس میں دکھائی گئی ہے۔ یہ وہ رقوم ہوتی ہیں جو بجٹ میں ہر وزارت کیلئے مختص کردہ رقم کے علاوہ ہوتی ہیں۔ عمومی طور پر ضمنی گرانٹس فوری نوعیت کے پروجیکٹس کیلئے رکھی جاتی ہے۔ یہ معلوم کرنا باقی ہے کہ ایسی کیا فوری ضرورت تھی کہ یہ طیارے خریدے گئے۔

ایسا لگتا ہے کہ مزید طیاروں کی خریداری کی وجہ سے مینٹی ننس کے اخراجات کم ہوئے ہیں۔ 2018-19ء میں یہ اخراجات 415؍ ملین روپے تھے جبکہ اس کے مقابلے میں 2021-22ء میں رکھی گئی 300؍ ملین روپے کی رقم سابق مختص کردہ رقم کے مقابلے میں کم ہے۔

تاہم، ایک باخبر ذریعے کا کہنا تھا کہ وی وی آئی پی طیاروں کی خریداری درست تھی۔ اُن کا کہنا ہے کہ موجودہ طیارے 2015ء میں خریدے گئے تھے۔ ضمنی گرانٹس میں دکھایا جانے والا ایک اور بڑا خرچہ گزشتہ سال جولائی میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے چائنیز شہریوں کے اہل خانہ کو دیے جانے والے معاوضے کی رقم ہے جو دو ارب روپے دکھائی گئی ہے۔ اس حملے میں 10؍ چائنیز باشندے ہلاک اور 26؍ اس وقت زخمی ہوئے تھے جب دہشت گرد نے داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے مقام پر خود کش حملہ کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…