منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

ہیروں کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد واضح ہوگیا کہ عمران خان،بشری مانیکا اور فرح گوگی نے اربوں روپے کمائے،(ن) لیگ

datetime 5  جون‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ ہیروں کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو گئی کس طرح طریقے سے عمران خان،بشری مانیکا اور فرح گوگی پر مشتمل ٹرائیکا نے اربوں روپے کمائے،پی ٹی آئی کی حکومت میں ہیروں کے

ذریعے منی لانڈرنگ کی گئی، رشوت کے پیسے اس طرح کمائے گئے کہ کروڑوں روپے کے ہیرے بیچ کر بلیک منی کو وائٹ کیا گیا اور پوچھنے پر بتایا گیا ہم نے دبئی میں جیولری بیچی ہے، عمران خان چور چور ڈاکو کے نعرے لگاتے ہیں لیکن ثابت ہو گیا ہے کہ آپ سے بڑا ڈاکو اس ملک میں نہیں آیا، اگر کوئی شخص اس آڈیوکی فرانزک کیلئے درخواست دے گا تو پنجاب حکومت اس کی فرانزک بھی کرا دے گی،عمران خان نے دو خواتین کوفرنٹ مین کے طو رپر رکھا ہوا تھا اور ان کا گھرچلانے اور غربت مٹانے میں دو خواتین نے اہم کردر ادا کیا۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر عطا اللہ تارڑ اور (ن) لیگ پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ملک کی معیشت سسکیاں لیتی رہی،عوام پر مہنگائی کے پہاڑ ٹوٹتے رہے مگرفرح گوگی نے اربوں روپے مالیت کے اثاثے بنائے، عمران خان کا آج تک ذریعہ ڈکلیئر نہیں ہے، نہ کوئی یہ بتا سکتا ہے کہ وہ اپنا گزر بسر کیسے کرتے ہیں، بنی گالہ کے چار سو کنال کے محل م یں رہتے ہیں اس کے اخراجات کون برداشت کرتا ہے۔مگر یہ راز ہی ہے اور اس راز سے پردہ اٹھ جانا چاہیے،جو پنجاب کے اندر خصوصی طو رپر افسران کی تعیناتیاں کی گئیں وہ بھی پیسوں کے عوض کی گئیں۔

اس میں محکمے کے سیکرٹریز سے لے کر اور فیلڈ کے ڈپٹی کمشنراورکمشنرزتک اور ایڈیشنل آئی جی سے لے کر ڈی پی اوز اور آر پی اوز صاحبان تک ریٹ مقرر تھے اور ہر حوالے سے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کو پیسے بنانے کا ذریعہ بنایا گیا اور یہ صرف اس لئے کیا گیا بشری مانیکا صاحبہ نے اپنے خاوند کے ذریعے پیسے کمانے تھے، سرکاری وسائل کو استعمال کرتے ہوئے، اختیارات کے ناجائز استعمال کرتے ہوئے فرح گوگی نے پورے

پاکستان پر حکومت کی ہے۔ انہیں عمران خان اور بشری مانیکا صاحبہ کا قرب حاصل تھا۔ کوئی یہ بتا سکتا ہے کہ کوئی کروڑوں روپے کی جائیداد ہو اور اقتدر میں آکر آٹھ سے دس ارب کی جائیداد بنا لیں، یہ بزنس عمران نیازی ہمیں بھی بتادیں۔ فرح گوگی نے آپ کے ذریعے بشریٰ مانیکا کے ذریعے اربوں روپے کی جائیداد کیسے بنائی۔ آپ نے ان کو ٹیکس چھوٹ دے کر ایمنسٹی 32کروڑکی معافی نہیں دی، بطور وزیر اعظم اختیارات کا ناجائز استعمال

کیا۔ آ ج سے چند ہفتے قبل پریس کانفرنس کی تھی یہ رشوت اس طرح کماتے تھیپیسے لیتے تھے اور ان پیسوں کو شو نہیں کرتے تھے،دبئی میں ہیرے بیچ کر کہا جاتا تھاکہ ہم نے جیولری بیچی ہے جس کے پیسے آئے ہیں، آج پتہ لگا ہے ایک آڈیو آئی ہے جس میں یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو گئی کس طرح طریقے سے عمران خان،بشری مانیکا اور فرح گوگی کا ٹرائیکا ہے اس نے اربوں روپے کمائے۔ منی لانڈرنگ ہیروں کے ذریعے ہوتی

تھی۔ کروڑوں روپے کے ہیرے بیچے اور وہ پیسے بلیک منی کو وائٹ کیا اور یہ دبئی میں ہو ا،کہا جارہاہے کہ خاتون اول تین قیراط نہیں پانچ قیراط مانگتی ہے۔ آپ چور چور ڈاکو کے نعرے لگاتے ہیں لیکن آپ سے بڑا ڈاکو اس ملک میں نہیں آیا،کس طرح سے یہ بات ہو رہی ہے کہ تین قیراط نہیں ان کو پانچ قیراط دیں۔ عمران خان صاحب نے کہاکہ میں تالے کھلوا دوں گا۔ پلازے منطور کرا دوں گا، کام کم ہوا ہے لیکن ہیر ے زیادہ مانگے جارہے ہیں۔ اربوں

روپے کی منی لانڈرنگ جو رشوت کی مد میں کمیشن کی مدمیں کک بیکس کی مد میں مافیا کو پروان چڑھایا گیا۔ عمران نیازی کو جواب دینا ہوگا کہ فرح گوگی نے بشریٰ مانیکا صاحبہ کے ذریعے جو اربوں روپے کے اثاثے بنائے ہیں۔ یہ آڈیو بالکل واضح ہے۔ یہ وجوہات ہیں جس کی وجہ سے فرح گوگی دبئی میں فرار ہو کر بیٹھی ہیں اور عمران خان نے فرار کرایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دبئی میں مہنگی گھڑیاں اور پینٹنگز ڈالر پر پانچ فیصد کٹوتی پر لی

جاتی تھیں۔ ہنڈی و حوالہ سے پیسے واپس پاکستان آتے تھے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں فرض شناس افسر لگائے گئے ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے اور رجسٹرار کو آپریٹیو ایمان دار لوگوں کو لگایا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن سے فیصلہ کیاہے جہاں کروڑوں کرپشن ہوئی تو وہاں تحقیقات لیں گے ہمیں آڈیو پر کوئی شک نہیں اگر عمران خان سرکار کو خط لکھیں گے کہ آڈیو جعلی ہے تو بطور دنیا کے بہترین اداروں سے تحقیقات کروائیں گے، فرانزک لیب پنجاب میں

کوئی درخواست دے تو اس کی فرانزک کروائیں گے، وفاقی حکومت ہنڈی حوالہ پر اقدامات کررہی ہے، عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں اگر انکا دامن صاف ہے تو فرح گوگی پاکستان آ رہی ہے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنکی گوگی اور کپتان یہ تھا نیا پاکستان جب ہم یہ بات کر رہے تھے اس بات کو اس طرح اہمیت نہیں دی گئی شاید ہم سیاسی مخالف ہیں۔ کچے چٹھے پہلے سے جانتے تھے اور اب ان کے ثبوت باری باری

سامنے آرہے ہیں۔ آڈیو سامنے آئی ہے اس کے اندر جو مطالبات کئے جارہے ہیں ایک ہیرے تک محدود نہیں ہیں۔ یہ ایک فلم کا ایک ٹریلر ہے، چاول کا دانہ ہے جو دیگ کا دانہ ہے۔ دوخواتین فرنٹ مین رکھی ہوئی تھی۔ ہر کامیاب مردکے پیچھے ایک عورت کاہاتھ ہوتا ہے۔ عمران خان کا گھرچلانے میں غربت مٹانے میں دو خواتین نے اہم کردر ادا کیا۔بات گوگی سے شروع ہو کر پنکی کے مطالبات تک پہنچ گئی ہے۔ گوگی کے مل رہے تھے اب پنکی کے مطالبات بھی آہستہ آہستہ سامنے آرہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…