جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا، لوڈشیڈنگ بے قابو ہوگئی

datetime 1  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی ٗ آن لائن)ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا جس کے باعث لوڈشیڈنگ بھی بے قابو ہو گئی۔ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے کراچی اور لاہور سمیت دیگر شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 10گھنٹوں تک جا پہنچا ہے ، دیہی علاقوں میں 12سے

14گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔شدید گرمی میں طویل لوڈشیڈنگ سے شہری شدید پریشانی کا شکار دکھائی دیئے، وولٹیج کی کمی سے بھی الیکٹرانکس اشیاء کے جلنے کی اطلاعات ہیں۔توانائی کے ماہرین نے خبردار کیاکہ گیس، تیل اورکوئلے کی کمی دور نہ کی تو لوڈشیدنگ مزید بڑھ سکتی ہے۔ماہرین نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی بڑھتی قیمتیں پریشان کن ہیں، فوری بجلی بچت کی حکمتِ عملی نہ اپنائی گئی تو لوڈشیدنگ سے چھٹکارا ملناممکن نہ ہو گا۔دوسری جانب آئل ایڈوائزری کونسل نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے،عالمی بینکوں نے ملک کی بگڑتی ہوئی مالی صورت حال کے پیش نظر پاکستانی بینکوں کو لیٹر آف کریڈٹ دینے سے انکار کر دیا ہے، آئل کمپینز ایڈوائزری کونسل نے صورت حال کی سنگینی کے پیش نظر حکومت کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر 0.75 فیصد ٹیکس ٹرن اوور پٹرولیم صنعت کو غیر فعال کر دے گا۔پٹرولیم انڈسٹری نے پی ڈی سی کے نفاذ کے باوجود حکومت کو مشکل حالات میں سپورٹ کیا،خط میں مزید کہاگیا ہے کہ اگر معاملے کو سنجیدہ نہ لیا گیا تو ملک میں پٹرولیم مصنوعات کا بحران جنم لے سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…