پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

غلامی کی ذہنی بیڑیاں ٹوٹ گئیں‘ پاکستان ہمیشہ کے لیے بدل گیا عمران خان

datetime 30  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 26 مئی کو 7 گھنٹوں کے دوران میں نے کنٹینر سے دیکھا کہ پاکستان ہمیشہ کیلئے بدل چکا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے تازہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 26 مئی کو شب ایک بجے سے صبح 8 بجے تک 7 گھنٹوں کے دوران میں نے کنٹینر سے جو کچھ دیکھا اس سے یہ ثابت

ہوگیا کہ جب سے ایک بیرونی سازش کے ذریعے یہ امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کی گئی ہے، پاکستان ہمیشہ کیلئے بدل چکا ہے۔عمران خان نے کہا کہ فکر و ذہن پر پڑی غلامی کی زنجیریں بالآخر ٹوٹ چکی ہیں۔یاد رہے کہ عمران خان نے 26 مئی کو لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت کو مطالبات تسلیم کرنے کیلئے6 دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل کی جائیں، حکومت 6 دن میں الیکشن کا اعلان کرے ورنہ ملک بھر سے کارکنوں کو لے کر دوبارہ اسلام آبادآئوں گا۔دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو ٹوئٹر پر ان کے سابق شوہر کا نام نہ لینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ٹوئٹر پر ریحام خان نے ایک ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے عمران خان سے متعلق ملنے والے مشورے پر رد عمل کا اظہار کیا۔ٹوئٹ میں ریحام خان کو مشورہ دیا گیا تھا کہ اب میرے خیال میں نیازی کا نام لینا بھی چھوڑ ہی دینا چاہیے، جتنا نام لیں گے اتنی ہی اس کو اہمیت دیں گے، نیازی پاکستان کے لیے ایک بھیانک خواب تھا جو ختم ہو گیا۔ریحام خان نے اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’ بہترین مشورہ ہے، ہمیں عمران خان کے لیے ہرجگہ پی ایم اور ایف ایم مینشن کرنا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…