جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

نیوزی لینڈ نے گزشتہ سال اچانک دورہ ختم کرنے پر پی سی بی کوبڑامعاوضہ ادا کردیا

datetime 19  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کوگزشتہ سال ستمبر 2021 میں اچانک دورہ ختم کرنے پر معاوضہ ادا کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ نے غلطی کا ازالہ کرتے ہوئے دورہ پاکستان ختم کرنے پر پی سی بی کو

زرتلافی ادا کر دیا، گوکہ اصل رقم ظاہر نہیں کی گئی مگر یہ کئی ملین ڈالر ہے، کیویز آئندہ برس مئی میں اضافی 10وائٹ بال میچز کےلیے بھی ٹور کریں گے۔اس میں 5 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی شامل ہیں،بورڈ کو اس سے بھی بھاری منافع ہوگا۔ دونوں بورڈز کے تعلقات میں ماضی جیسی گرم جوشی واپس آ چکی ہے ، دوسری جانب سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی دعوت پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم بھیجنے کی ابتدائی طور پر ہامی بھرلی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے نیوزی لینڈ میں سہ فریقی ٹورنامنٹ میں ٹیم بھیجنے کے لیے کوشش جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نے ابتدائی طور پر 3 ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کی ہامی بھرلی، جبکہ سہ فریقی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے رابطے میں ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے 3 ملکی سیریز کی یہ پیشکش آئی سی سی میٹنگ کے دوران کی تھی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل سیریز کے خواہشمند ہیں۔خیال رہے کہ نیوزی لینڈ بورڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے پہلے پاکستان اور بنگلادیش کیساتھ 3 ملکی سیریز کا خواہشمند ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…